5 اکتوبر 2014 - 17:34
ایران دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں لبنان کا اہم حلیف

لبنان کی پارلیمنٹ میں حزب اللہ کے رکن نے کہا ہےکہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردی کے خلاف جدوجہد میں لبنان کا اہم حلیف ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العھد ویب سائٹ کے مطابق نواف الموسوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ لبنان کو دہشتگردوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ایران کی مدد کی ضرورت ہے اور ایرانی مدد کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سیاسی گروہوں کو چاہیے کہ وہ آئين کے دا‏ئرے میں تعاون کریں اور تفرقے اور تنازعے سے پرہیز کریں کیونکہ لبنان کو شدید خطروں کا سامنا ہے۔ نواف الموسوی نے کہا کہ لبنان کی سکیورٹی اور استحکام کو صیہونی حکومت اور اس کے پالے ہوئے تکفیری دہشتگردوں سے خطرہ لاحق ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ نے مدتوں قبل دہشتگردی کے علاقائي اور عالمی سطح پر دہشتگردی کے پھیلنے کے بارے میں خبردار کردیا تھا لیکن کسی نے اس پر توجہ نہیں کی تھی اور آج عراق و شام میں دہشتگردوں کی انسانیت سوز کاروائيوں کے بعد داعش کےخلاف نام نہاد اور نمائشی اتحاد قائم ہوا ہے۔ ادھر لبنان کے معروف عالم دین اور عید قربان کے خطیب شيخ احمد قبلان نے خبردار کیا ہےکہ امریکہ خلیج فارس کے عرب ملکوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کررہا ہے۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق شیخ احمد قبلان نے آج بیروت میں نماز عید کے خطبوں میں خلیج فارس کے عرب ملکوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ ان ملکوں کو اپنے مفادات کے لئے استعمال کررہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ داعش کے خلاف امریکہ کی سربراہی میں نام نہاد اتحاد کے حملوں سے اس تکفیری اور دہشتگرد گروہ کی بھڑکائي ہوئي آگ نہیں بجھے گي اور نہ ہی یہ گروہ نابود ہوگا۔ لبنان کے اس بزرگ عالم دین نے کہا امریکہ کا مقصد مکمل طرح سے مشرق وسطی پر قبضہ کرکے اپنے مفادات حاصل کرنا ہے اور وہ آزادی ادیان، و سماجی وثقافتی کثرت کو کوئي اہمیت نہیں دیتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲